class="post-template-default single single-post postid-8878 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔ 

پریتی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے یہ اپنے ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم جاری ہے۔ مذکورہ معاملے پر رواں برس ستمبر میں اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ پریتی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی اسی طرح کا قانون لانے کا مطالبہ کیا۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پریتی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک عمدہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نا کبھی اس طرح کا اقدام کرے۔‘انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے یہ سوال بھی کیا، ’آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ اس طرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے۔‘

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter