محمد نعیم طلعت : 14 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لیمعریکس پارک میں کلچر فیسٹول منعقد ہوا۔ یہ تقریب ایک بھرپور ثقافتی ٹیپسٹری کی نمائش تھی ۔جو سٹورمائونٹ ، دنداس ، گلینگری ، کورنوال، کے تعاون سے ہوئی۔
مقامی اور بین الاقوامی دستکاریوں، فنون اور ثقافتی نمائشوں کی نمائش کرنے والے 60 نمائش کنندگان نے اس کلچرل فیسٹول میں حصہ لیا۔
آنے والے لوگ دنیا بھر کے مختلف کھانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ اسکے علاوہ ہینڈی کرافٹ کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جن سے لوگوں نے اپنی اپنی پسند کی شاپنگ کی۔
اس کلچرل فیسٹول میں بہت سے مقامی فوڈ سے متعلق بزنسز نے سپانسر دیا اور بعض نے اپنے سٹالز بھی لگائے۔
اس موقع پر کارنوال ٹرانزٹ نے صبح 9 سے شام 7 بجے تک میلے میں جانے کےلئے مفت رائیڈز دینے کا اعلان کیا۔
Post your comments