دبئی :دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ آل راؤنڈر سیم کرن کی 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ڈیزرٹ وائپرز کے لئے تعاقب کو آسان کردیا شیرفین ردرفورڈ نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر وائپرز کو 17.4 اوورز میں فتح دلائی۔وائپرز کے تیز گیند بازوں نے پہلی اننگز پر راج کیا کپتان لوکی فرگوسن اور محمد عامر نے بالترتیب 3 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز ونس نے 62 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلے جس سے جائنٹس 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ڈیزرٹ وائپرز کو رنز کے تعاقب کے دوسرے ہی اوور میں فخر زمان اور ڈین لارنس کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ ایلکس ہیلز اور سیم کرن کی انگلش جوڑی نے پاور پلے کے دوران وائپرز کو 2 وکٹوں پر 22 اسکور پر پہنچایا ۔اعظم خان نے 12.2 اوورز اسکور کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز تک پہنچایا ۔شیرفین ردرفورڈ نے 18 ویں اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ سیم کرن 43 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس سے قبل گلف جائنٹس نے ابتدائی وکٹیں کھو دیں جب محمد عامر نے ایڈم لیتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے فورا بعد لوکی فرگوسن نے ریحان خان کو آؤٹ کیا جبکہ جورڈن کوکس کو سیم کرن نے آؤٹ کیا اس وقت جائنٹس کا اسکور 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تھا۔ اوپنر جیمز ونس نے عمدہ اننگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرتی رہیں۔50 کے اسکورز پر ونس کو یواے ای کے ایان افضل خان کی مدد ملی جنہوں نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ تاہم 15 ویں اوور میں لیوک ووڈ نے خان کو آوٹ کرکےجائنٹس کی کوششوں کو مزید دھچکا لگایا ۔ اس کے بعد عامر نے صغیر خان کو آؤٹ کیا جس کے بعد ونس کو تنہا جنگ لڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ونس نے آخری دو اوورز میں مزید 2 چوکے لگا کر اسٹرائیک برقرار رکھا اور جائنٹس کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز تک پہنچا دیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی سام کرن کو قرار دیا گیا۔
آئی ایل ٹی 20 میں محمد عامر کی شاندار نے ڈیزرٹ وائپرز کو فتح دلادی

Related Articles
-
-
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
-
ایران اور اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
-
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
-
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments