مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان پیر کی شام انتقال کر گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعداز نمازِ فجر ادا کی گئی جبکہ انہیں مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیخ فیصل نعمان کا انتقال بروز پیر، 22 دسمبر کو ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ 23 دسمبر کو بعداز نمازِ فجر مسجد نبویﷺ میں ادا کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مسجد نبویﷺ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے








