class="post-template-default single single-post postid-7831 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے اراکین کے کینیڈا چیپٹر کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

   ( رپورٹ :  محترمہ  عذ غناء انصاری  اور  قاسم عبّاس )
انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے اراکین کے  کینیڈا چیپٹر کے   تیرہواں سالانہ اجلاس کا  انعقاد، نومبر  کو مسی ساگا میں  ایک مقامی   ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا ۔۔  گریٹر ٹورانٹو اور قریبی مضافات سے کافی تعداد میں  اراکین  نے اس  سالانہ اجلاس میں شرکت کی   ۔۔  اس سال کی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں اراکین کے خاندان کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی جس سے اس شاندار ۔تقریب میں  چار چاند لگ گئے تھے  
اجلاس  کے آغاز سے پہلے  مجلس  انتظامیہ کے اراکین  نے حاضرین کا خیر مقدم کیا ۔۔   اس کے بعد  چیپٹر کے  پچھلے سالانہ اجلاس کی  کاروائی کی تفصیل پڑھی گیئ  , اور سالانہ رپورٹ اور مالی حساب کتاب پیش کیے گئے ,  اور پچھلے سال کے پروگرام کی تفصیل بتائی گیئ   ۔سالانہ حساب کتاب  اور سالانہ  رپورٹ پر بحث اور سوال و جواب اور کچھ  نکتوں پر وضاہت  کے بعد اراکین کی طرف سے حساب کتاب اور  سالانہ اجلاس کی کاروائی  کی منظوری دے دی گئ  ۔۔
 آج کی تقریب کی ایک نمایاں بات یہ بھی تھی کہ جن اراکین نے سی ایف ای کے حالیہ امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ان کے لئے جشن جیسا ماحول تھا — ان  کامیاب اراکین میں  جناب اسید صدیقی , فہد پٹیل  اور نعمان مرزا شامل تھے , جن کو ان کی کامیابی کو سرہاتے ہوے  تحفے پیش کے گئے 
اس شاندار تقریب  کے سپانسر میں ببلیارڈ انسورنش کے جناب حماد ہادی , میچلیس ٹراولس کے جناب حسنین شیخ اور سٹی سکیپ ریل اسٹیٹ کے جناب رضا  طور تھے  
حالیہ  مجلس انتظامیہ  کی مدّت  سال ٢٠٢٥ میں  ختم ہو رہی ہے  —   حالیہ مجلس  انتظامیہ کے اراکین میں چیرمین جناب رضا طور ,نایب چیرمین جناب کاشف خان , سیکرٹری جناب  اسید صدیقی ,  جائنٹ سیکرٹری جناب  راحیل خان اورمالی امور کی سربراہ  محترمہ  عذ غناء انصاری  صاحبہ خدمات انجام دے رہے ہیں  
 انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ،  پاکستان کی بہت بڑی ، بہت پرانی اور معروف پیشہ وارانہ تنظیم ہے ، جس کے اراکن کی پوری دنیا میں  مجموعی تعداد  تقریباً نوں ہزار ہیں 
 اجلاس کے اختتام پر مجلس انتظامیہ کے  اراکین  نے  تمام حاضرینوں کا شکریہ ادا کیا —  تمام حاضرینوں  کے لئے پر لطف  طعام کا احتمام کیا گیا  تھا —  اراکین کو  اس  تقریب میں  ایک دوسرے کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا بھی  موقع  ملا —  تمام اراکین اور ان کے خاندان کے افراد نے برادری کے ماحول میں
اس شاندار تقریب کا لطف اٹھایا

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter