class="post-template-default single single-post postid-7447 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم 267 رنز پر آؤٹ

ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلش ٹیم  کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 89، بین ڈکٹ نے 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری جب زیک کرالی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری، اولی پوپ کو 3 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا جبکہ مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری، جب جو روٹ 5 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار ہوئے۔انگلینڈ کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 98 رنز پر گریں، جب بین ڈکٹ 52 اور ہیری بروک 5 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ 118 رنز پر گری جب کپتان بین اسٹوکس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے آنے والے کھلاڑی گس ایٹکنسن نے جیمی اسمتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 225 رنز پہنچایا جس کے بعد وہ بھی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسری طرف جیمی اسمتھ اسکور بناتے رہے اور ٹیم کا اسکور 243 رنز پر پہنچا تو وہ بھی زاہد محمود کی گیند پر 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ نویں وکٹ 258 رنز اور آخری وکٹ 267 رنز پر گری، بالترتیب ریحان احمد 9 اور جیک لیچ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں آج انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطابق ہو جاتا ہے، کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے.شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter