دبئی : ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ایک نئی فرنچائش یوپی نوابز شامل ہورہی ہے۔ یہ ٹیم کیپیٹلسٹ لیویش چوہدری کی ملکیت ہے۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔ ان کا وقت غازی آباد اور مظفر نگر میں گزرا جہاں ان کی کرکٹ سے کافی یادیں جڑی ہیں۔ ۔کرکٹ کے شوقین لیویش چوہدری نے ٹیم کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ان کی زندگی کا ایک بنیادی حصہ رہا ہے اورابوظبی ٹی 10 لیگ میں فرنچائز کا مالک ہونا ان کے خواب کی تعبیر ہے۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ کے آمدہ 8 ویں سیزن میں یوپی نوابز مضبوط ڈیبیو کرنے کو تیار ہے جس میں دھماکہ خیز وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز ، متحرک فاسٹ بولر ٹائمل ملز ، پاور ہٹنگ بلے باز آندرے فلیچر ، ماہر لیگ اسپنر عادل راشد اور ٹاپ آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملان سمیت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔
ابوظہبی ٹی 10 میں 2 نئی ٹیمیں بولٹ عجمان اور یو پی نوابز شامل ، تعداد 10 ہوگئی
ابوظہبی :ابوظبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں جوز بٹلر، جونی بیئرسٹو، مارکس اسٹوئنس، لوکی فرگوسن اور راشد خان سمیت کئی دیگر عالمی سپر اسٹارز شرکت کریں گے۔ رواں سال 2 نئی فرنچائزز، بولٹس عجمان اور یوپی نوابز مقابلے میں شامل ہوں گی جس سے یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیزن بن جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گے دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور نئے نامزد چنئی بریو جیگوار (سابقہ چنئی بریوز) بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ تمام فرنچائزز نے ڈرافٹ سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور نئے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈرافٹ 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا جس کے دنیا بھر سے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ ٹورنامنٹ 21 نومبرسے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ مقابلے 12 روز جاری رہیں گے۔
Post your comments