class="post-template-default single single-post postid-5249 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ چار سال میں مکمل ہوگا۔برامپٹن شہر کے میئر پیٹرک براؤن نے کینیڈا جی ٹی 20 کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب کے بعد نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے برامپٹن میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے منصوبے سے متعلق گفتگو کی۔میئر پیٹرک براؤن نے کہا کہ برامپٹن شہر کرکٹ کے چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ہم کرکٹ شائقین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ پیٹرک براؤن جو پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں، نے کہا کہ برامپٹن میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم شمالی امریکا میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معیار کے مطابق ہو گا۔ برامپٹن میں 25 جولائی سے 11 اگست تک جی ٹی 20 کے میچز ہو رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter