class="post-template-default single single-post postid-4795 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مصری اداکارہ کی متنازع وصیت پر کہرام مچ گیا

مصر کی معروف اداکارہ سلویٰ محمد علی کی متنازع وصیت نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مصر کے نیشنل تھیٹر سے منسلک اداکارہ کی خواہش ہے کہ ان کا جنازہ پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور پھر نمازِ جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے ۔اداکارہ کی وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کو جنم دےدیا ہے اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مصر میں تھیٹر سے سے جنازہ نکالنے کی روایت نئی نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ہدایتکار یوسف شاہین، اداکار شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جاچکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter