گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کو آئی سی سی منظوری کا انتظار ہے۔ کرکٹ کے عالمی ادارے نے اس ایڈیشن کےلیے اب تک منظوری نہیں دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اونرشپ میں تبدیلی کی وجہ سے دوبارہ منظوری کےلیے اپلائی کیا گیا۔ لیگ کو ماضی میں آئی سی سی کی منظوری حاصل رہی ہے، حال ہی میں لیگ انتظامیہ میں تبدیلی کی وجہ سے دوبارہ اپلائی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی حکام لیگ انتظامیہ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی قومی کرکٹرز کی لیگ کے لیے این او سی روکی ہوئی ہے اور بورڈ این او سی کے معاملہ پر آئی سی سی کی منظوری کا منتظر ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین آفریدی، آصف علی، محمد عامر، محمد نواز اور افتخار احمد کو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنی ہے۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کو آئی سی سی کی منظوری کا انتظار


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments