ایجبسٹن :ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) نے معروف ٹیلی ویژن پریزینٹر اور اداکارہ مندرا بیدی کو باضابطہ میزبان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ براڈکاسٹنگ کی دنیا کی معروف شخصیت مندرا بیدی ٹورنامنٹ میں اپنا کرشمہ اور کھیل کی گہری تفہیم لائیں گی وہ شائقین اور کھلاڑیوں کو یکساں طور پر کھیل میں مصروف رکھیں گی۔ اس سے کھیل کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس پریمیئر کرکٹ لیگ کے لئے جوش و خروش بھی بڑھ رہا ہے اور ڈبلیو سی ایل ایک یادگار طریقہ کار بھی متعارف کرارہا ہے جس کے تحت میچ ٹائی ہونے کی صورت میں میچز کا فیصلہ کلاسیکی “باؤل آؤٹ” سے کیا جائے گا یہ طریقہ کار ٹی 20 کے ابتدائی دور میں لاگو تھا۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی مشترکہ ملکیتی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ماضی کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کو تیار ہیں ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک برطانیہ میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مشہور میدانوں میں کھیلا جائے گا۔
مندرا بیدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی میزبان مقرر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments