class="post-template-default single single-post postid-4287 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جی سیون کا یوکرین کو روس کیخلاف جنگ کیلئے 50 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

جی سیون ممالک نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں مدد کےلیے 50 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے قرض کی رقم روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور سود کی رقم سے دی جائے گی۔اس سلسلے میں اٹلی میں ہونے والے جی سیون ممالک سربراہان کے سالانہ اجلاس میں تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔یوکرین کو قرض کی رقم کی فراہمی رواں برس ہی شروع ہو جائے گی، جی سیون کے فیصلے پر روس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغرب کو اذیت ناک ردعمل سے خبردار کیا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ مغرب کا روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی لینا جرم ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو اس اقدام پر روس کی جانب سے اذیت ناک ردعمل ملے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter