فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کا شمار ان چند مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کے لیے بلا جھجک آواز اٹھاتی ہیں۔ بیلا حدید سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل اپنی ثقافت کے بارے میں شعور اجاگر کرتی نظر آ رہی ہیں۔حال ہی میں اُنہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینی مزاحمت کی علامت ’کوفیہ‘ کے ڈیزائن والا لباس پہن کر شرکت کی۔جس کے بعد اب اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’کوفیہ‘ کی اہمیت اور اس کے ڈیزائن کا مطلب بھی بتایا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ فلسطین میرے دل، دماغ اور خون میں ہمیشہ موجود ہے یہاں تک کہ غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم کے باوجود بھی اپنے کام کے ذریعے اپنی ثقافت کو اُجاگر کرنا مجھے ایک قابلِ فخر فلسطینی بناتا ہے۔بیلا حدید نے لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم جہاں بھی جائیں دنیا ہم میں فلسطین کو دیکھے۔اُنہوں نے لکھا کہ میں ایسے ڈیزائنرز کو اجاگر کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے فلسطین کے مسئلے کی طرف دنیا کی توجہ دلائی۔بیلا حدید نے بتایا کہ میرا یہ لباس حشیدار مرتضیٰ نے بنایا ہے جو تاریخ، محنت، ہمت اور سب سے اہم چیز فلسطینی کڑھائی کے فن کی نمائندگی کرنے کا ایک خوبصورت طریقہ ہے۔اُنہوں نے کوفیہ کے ڈیزائن کے بارے میں لکھا کہ فلسطینی کوفیہ کا ڈیزائن مختلف موضوعات جیسے کہ زیتون کے پتے، طاقت، ہمت اور استقامت کی علامت ہے۔بیلا حدید نے مزید لکھا کہ کوفیہ کے ڈیزائن کا بڑا حصہ مچھلی کے جال جیسا ہے جو فلسطینی ماہی گیروں اور سمندر کے درمیان تعلق کو بیان کرتا ہے اور یہ فضل و برکت کی علامت بھی ہے یہی نہیں بلکہ بہت سارے فلسطینیوں کے لیے سمندر کا مطلب آزادی بھی ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ابھی ویسٹ بینک میں رہنے والے فلسطینیوں کو اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سمندر تک رسائی حاصل نہیں ہے۔بیلا حدید نے لکھا کہ کوفیہ کے ڈیزائن کا سمندر کی لہروں اور زیتون کے پتوں سے مشابہت رکھتا حصّہ ہماری برادریوں کی طاقت اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے جو 73 سال سے اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے کے باوجود بھی ثابت قدم رہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ڈیزائن میں موجود موٹی لکیریں فلسطین سے گزرنے والے تجارتی راستوں کی نمائندگی کرتی ہیں جنہوں نے فلسطین کی تاریخ اور بھرپور ثقافت کو تراشنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Home / Entertainment, News / فلسطینی مزاحمت کی علامت ’کوفیہ‘ کے ڈیزائن کا مطلب کیا ہے؟ بیلا حدید نے بتادیا
فلسطینی مزاحمت کی علامت ’کوفیہ‘ کے ڈیزائن کا مطلب کیا ہے؟ بیلا حدید نے بتادیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments