فرانس کا ایران پر سپر مارکیٹس کے فریجز پر سائبر حملے کرنے کا الزام

فرانس نے ایران پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق سائبر حملے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیے گئے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں میں سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ایرانی سفیر کو طلب کریں گے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران پر مزید پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں