عدنان صدیقی نے جہاز میں نہانے کا الزام مجھ پر لگادیا تھا: اعجاز اسلم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ساتھی اداکار عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

اعجاز اسلم نے حال ہی میں’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر اُنہوں نے بتایا ایک مرتبہ میں اور عدنان صدیقی دونوں ساتھ سفر کر رہے تھے اور دوران پرواز مجھے علم نہیں تھا کہ عدنان باتھ روم میں ہیں، جب میں باتھ روم جانے لگا تو وہاں سے پانی باہر آ رہا تھا، اب پانی دیکھ کر میں سوچوں کہ یہ کہاں سے آرہا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ پانی دیکھ کر میں ائیر ہوسٹس کو ڈھونڈنے لگا کہ وہ آئیں تو ان کو بتاؤں لیکن وہ نظر نہیں آئیں، ہماری فلائٹ کافی لمبی تھی، اتنے میں باتھ روم کا دروازہ کھلا اور عدنان باہر آیا، میں نے اس سے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آ رہا ہے؟ تم اندر کیا کر رہے تھے؟ جس پر عدنان نے مجھے جواب دیا کہ میں نہا رہا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ بھئی عدنان، چھوٹے سے کپ کی مدد سے نہایا اور تیار ہوکر باہر آیا اور پتا نہیں کتنی دیر سے اندر تھا۔

اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ جب عدنان باہر آیا تو سارا پانی بھی باہر تھا، اتنے میں ائیر ہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی اور عدنان نے الزام مجھ پر عائد کر دیا، اس نے ائیر ہوسٹس کو میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندر شاور لے رہا تھا یہ سن کر ائیر ہوسٹس نے مجھ پر غصہ کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *