پاکستاں سپر لیگ کے سیزن گیارہ میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل الیون کے دوران مخصوص انکلوژر کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹ کا آپشن ہوگا، یہ آپشن کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ہوگا۔
ان انکلوژر کے ٹکٹ ہولڈر آن لائن ٹکٹ دکھا کر گراؤنڈ میں داخل ہوسکیں گے۔
پی سی بی کا اس بار پی ایس ایل میں ٹکٹوں کی قیمتیں نہایت ہی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل گیارہ کے لیگ میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 300 سے 3000 تک رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔











Post your comments