مصر میں قاہرہ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں7 افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوگئے۔
مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق گیزہ سے فیوم جانے والی ٹرین، قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔




