دبئی :شاہد آفریدی اور یونس خان کی قیادت میں ٹیم پاکستان چیمپئنز ، لیگ میں اپنی جگہ بنانے کوتیار ہے۔ ٹیم پاکستان چیمپیئنز، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ شاہد آفریدی نے ٹیم کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں لیجنڈز شامل ہیں جس کی وجہ سے ہر میچ مہارت اور حکمت عملی کا نمونہ ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا اور ٹیم لیگ میں اپنی منفرد شناخت بنائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان یونس خان نے لیگ اور ٹیم کے امکانات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے یہ ایک جذبہ اور میراث ہے۔ ہم یہاں مقابلہ کررہے ہیں اور دنیا بھر کے شائقین کے جوش وخروش کربڑھارہے ہیں۔ ٹیم پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان ایک وسیع النظر کاروباری شخصیت ہیں جنہیں دنیائے کرکٹ میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مہمان نوازی اور مارکیٹنگ کا پس منظر رکھنے کی بدوالت وہ آسٹریلیا میں کھیلوں کے مختلف منصوبوں اور کثیر الثقافتی کمیونٹی ایونٹس کا حصہ رہے ہیں۔ کامل خان دبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے سی ای او بھی ہیں۔ انہوں نے لیگ کی اہمیت اور اس میں ٹیم کے کردار سے متعلق کہا کہ ڈبلیو سی ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے یہ کرکٹ کی سب سے بڑی صلاحیتوں کا جشن ہے۔ ہمیں اس باوقار پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ٹیم کے لئے جو جرسی ڈیزائن کی گئی ہے وہ ان کے رنگ اور نشان پاکستانی کرکٹ کا ورثہ اور صلاحیت اجاگر کرتی ہے۔
ٹیم پاکستان چیمپئنز ورلڈر چیمپئز لیگ میں شرکت کو تیار

Related Articles
-
-
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
-
ایران اور اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
-
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
-
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments