عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 5 فٹبالروں میں کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔نیمار جونیئر کی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے، میسی اور رونالڈو کے بعد وہ دنیا کے تیسرے بہترین فٹبالر ہیں۔دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں۔ کریم بینزیما کی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کا نام آتا ہے۔ کلیان ایمباپے کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہم ریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔لیونل میسی کی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments