سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔
اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے 558 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی حکومتی فورسز نے کہا کہ حوثی اکثریتی ملیشیا کی 135 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے، صوبہ تعز میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی۔
ادھر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ثالثی کی پیشکش پر سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
عراقی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش رواں ماہ کے شروع میں اس وقت کی تھی جب حوثیوں نے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ کیا تھا۔




