class="post-template-default single single-post postid-2921 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کیا سلمان خان فائرنگ کے بعد رہائشگاہ تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟

بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان کے والد سلیم خان گلیکسی اپارٹمنٹس چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ گردشی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باندرہ کی رہائشگاہ میں ہی مقیم ہیں اور گردشی خبریں بےبنیاد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات اور حملہ آواروں کی تلاش جا ری ہے جبکہ اداکار اور ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter