class="post-template-default single single-post postid-2891 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔سلمان خان کی مداحوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے موقع پر اُن کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کےگھر گلیکسی کے باہر جمع ہوئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکار کے گھر کے باہر جمع تمام مداح صبح سے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے تھے مگر یہ انتظار بہت طویل ہو گیا۔جب کافی دیر تک مداح سلمان خان کے گھر کے باہر جمع رہے تو وہاں ٹریفک کی صورتحال پریشان کن ہونے لگی اور پولیس کو مداحوں کےاس بے قابو ہجوم پر لاٹھی چارج کرکے ٹریفک کے لیے راستے کو بحال کروانا پڑا۔پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد گر پڑے لیکن کسی کے زخمی ہونے یا کوئی جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سلمان خان سارا دن مداحوں کو انتظار کروانے کے بعد شام کو سفید رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ اپنے گھر کی بالکونی میں آئے اور باہر کھڑے ہجوم کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد پیش کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter