class="post-template-default single single-post postid-2885 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان، نوشکی میں فائرنگ کے دو واقعات، 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter