سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے علاقے صعدہ میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے شہروں جازان، خمیس مشیط اور ابہا میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد وارننگ کو واپس لے لیا۔
ادھر برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔




