اگلی جنگ امریکی سرزمین تک پہنچ سکتی ہے، فوجی سربراہ کا انتباہ

امریکی فوجی سربراہ جنرل لینیوے نے انتباہ کیا ہے کہ اگلی جنگ امریکی سرزمین تک پہنچ سکتی ہے، عراق و افغان جنگوں کے دوران قائم مفروضے جدید خطرات کے سامنے ناکافی، ان پر نظرثانی کی جا رہی ہے، سائبر حملے، ڈرونز اور میزائل خطرہ بن گئے، امریکی فوجی اڈوں، مواصلاتی نظام اور رسدی راستوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔امریکہ کی بحری ناکہ بندی کے باوجودایران سے LPGاور جیٹ فیول کی برآمدات جاری ہیں۔سمندری سیکورٹی ذرائع اور سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق تہران عمان کے ساحل کے قریب خلیجی ممالک کے دیگر جہازوں کی آڑ لے کر ’شپ ٹو شپ‘ نقل و حمل کا طریقہ استعمال کررہاہے، جولائی سےاب تک41لاکھ بیرل ایل پی جی لیکر8گیس ٹینکرز نےخلیج عمان عبورکرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں