class="post-template-default single single-post postid-1847 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی 1 اور ڈوز لگوانے کی منظوری

امریکی ادارہ برائے انسدادِ امراض و تحفظ (سی ڈی سی) نے بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی ایک اور ڈوز لگوانے کی منظوری دے دی۔سی ڈی سی کی جانب سے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے بزرگ امریکی شہریوں کو اس موسمِ بہار میں کورونا ویکسین کا ایک اور شاٹ لگوانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈائریکٹر سی ڈی سی نے 65 سال یا اس سےزائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کے اضافی شاٹ کی منظوری دے دی۔سی ڈی سی کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کووڈ 19 سے ہونے والی اموات اور اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی اکثریت میں زائد عمر شہری شامل تھے۔کووڈ 19 کی ویکسین کی اضافی خوراک ان افراد کو اضافی تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter