پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔
بلومبرگ نے پہلی بار پرتگال سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر رونالڈو کو کھرب پتی افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کی مجموعی دولت 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔یاد رہے کہ رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ جون میں 400 ملین ڈالر سے زائد کا نیا معاہدہ کیا تھا جس نے ان کی دولت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رونالڈو اپنے کیرئیر کے آخری مراحل میں بھی کھیل اور اشتہاری معاہدوں سے غیر معمولی کمائی کر رہے ہیں، اِن کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی آمدن اس وقت اِن سے کافی پیچھے ہے۔
Post your comments