class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16014 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیا نے دیکھا تھا جنگ کے وقت اسکور بورڈ 0-7 تھا: شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب

ایشیا کپ کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور یہی رویہ کھیل کو ملکوں کے درمیان تعلقات کا پل بنا سکتا ہے، کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیا جائے، یہ کھیل سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا نے دیکھا تھا کہ جنگ کے وقت اسکور بورڈ 0-7 تھا، یہ حقیقت خود سب کچھ بیان کرتی ہے۔شاہد آفریدی نے مودی کے لیے # ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس کا مطلب بڑے آفس میں چھوٹا آدمی ہے۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھڑک مارتے ہوئے لکھا تھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter