محسن نقوی کی سربراہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب جنرل احمد وحیدی سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ پاسداران انقلاب جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران میں موجود ہیں۔

محسن نقوی کی ایرانی قیادت اور سیکیورٹی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں