پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا ترین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی عورت کو صرف گندی نظر سے ہی دیکھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں ایسے مزے کہیں اور نہیں ہیں۔حال ہی میں حرا ترین نے نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے مسائل اور امریکا چھوڑ کا پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔اداکارہ نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ فیمنسٹ ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کی جائے،عورت مارچ میں شرکت کے لیے دعوت موصول ہوئی تھی لیکن اس میں شرکت نہیں کی کیونکہ اس مارچ کے کئی مقاصد ہیں، وہ خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک طرف یکساں حقوق کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف مردوں سے برتری کی بحث ہو رہی ہے۔دوران گفتگو حرا ترین نے کہا کہ خواتین پر تشدد ہر صورت قابل مذمت ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ مزے کہیں اور نہیں۔انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔ اب اگر کوئی خاتون بولڈ لباس میں باہر جائیں گی تو یقینی طور پر لوگ انہیں دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے ہی خواتین کو دیکھیں۔حرا ترین نے مزید کہا کہ بعض مرد اس لیے بھی بولڈ لباس میں خواتین کو دیکھیں گے کہ وہ یہ دیکھنا چاہ رہے ہوں گے کہ وہ کون ہیں، کہاں سے آئی ہیں، وغیرہ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت کو غلط نظروں اور غلیظ سوچ سے دیکھنے والے مرد عورت کو نقاب، حجاب اور شلوار قمیض میں بھی غلط نظروں سے ہی دیکھیں گے۔ اس کا لباس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر کوئی غلط سوچ سے عورتوں کو نہیں دیکھتا۔
ہر مرد عورت کو گندی نظر سے نہیں دیکھتا: حرا ترین

Related Articles
-
-
ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ کی فضائی نگرانی پر مامور
-
Alberta man killed after crane collapses at Saskatoon construction site
-
Every generation faces the same question: How will we lead?
-
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
Posted in: News, Sportsخاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام […]
Read More
Post your comments