اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے، اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے موبائل فون تکنیکی تجزئیے کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے موبائل فون ڈیٹا میں کچھ پیغامات ڈیلٹ یا ریموو ہیں،ان پیغامات کو حاصل کرنے کیلئے پولیس نے سی ٹی ڈی سے مدد طلب کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مٹائے ہوئے پیغامات سے کوئی اہم معلومات ملے۔ دوسری جانب حمیرا اصغر کے بینک اکاوئنٹ میں تین لاکھ سے زائد رقم کی موجودگی کا بھی پتا چلا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ا اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد اور فلیٹ سے یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی اسکے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے، جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروزاہ کھلا ہوا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہوگا۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات، اہم شواہد مل گئے


Weekly E Paper

Article
Kalla Etheredge’s Path to Fame as an Entrepreneur, Community Advocate, and Politician
Posted in: Article, NewsBy Naeem Ul Hassan Despite today’s highly competitive business environment, many female entrepreneurs have achieved remarkable career success. Kalla Etheredge, who resides in Prichard, Alabama, is one of these big names. Etheredge has broken stereotypes, shown remarkable leadership and tenacity, and made important contributions to entrepreneurship, community activism, and politics. Etheredge is the Owner and […]
Read More-
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article -
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
sports
اسنوکر کنگ محمد آصف نے بھارتی حریف کو ہرا کر ورلڈ ٹائٹل جیت لیا
Posted in: Breaking News, News, Sportsپاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر محمد آصف کے نام رہی، محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو چار ۔ تین سے شکست دی۔ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت […]
Read More
Post your comments