class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13784 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جیو فلمز ”دیمک“ نے شنگھائی فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی سینما کیلئے ایک اور تاریخی لمحہ! جیو فلمز کی سنسنی خیز اور کامیاب ہارر فلم ”دیمک“ نے بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔

 شنگھائی تعاون تنظیم  فلم فیسٹیول 2025 میں نا صرف باضابطہ طور پر شرکت کی، بلکہ بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور فلم کی مرکزی کردار سونیا حسین نے چین کے شہر چونگچنگ میں ایک پروقار تقریب کے دوران تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا۔

فوٹو اسکرین گریب۔سی سی ٹی وی
فوٹو اسکرین گریب۔سی سی ٹی وی

اس موقع پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین اور دیگر ٹیم اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔

جیو فلمز ”دیمک“ نے شنگھائی فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا

اس فلمی میلے کی میزبانی چین کی فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ نے کی، جس میں فلموں کی نمائش، مقابلے، نمائشیں، اور بین الاقوامی تعاون فورمز شامل تھے۔ اس موقع پر رافع راشدی کا کہنا تھا کہ ”یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ فلم ”دیمک“ کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ فلم کو جس طرح سے عالمی سطح پر پذیرائی ملنا پاکستانی سینما کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ فیسٹیول میں 10 رکن ممالک اور 2 مبصر ممالک نے شرکت کی۔یاد رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل ”خدا کے لیے، بول، طیفا ان ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ،ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر“ جیسے شہرہ آفاق شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter