class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13444 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ریحام خان نے سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر کیا کہا؟

پاکستانی صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے کچھ عرصے پہلے اپنے ایک انٹرویو میں خواتین کے حقوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فیمینسٹ نہیں ہوں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورت سکون سے جی سکے، میں خود کو پرانے زمانے کی عورت سمجھتی ہوں، مجھے باہر جا کر لائن میں کھڑے ہو کر بل دینا پسند نہیں۔ یہ کام میرے شوہر کا ہے، میں گھریلو زندگی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں اور مرد کو مرد کی حیثیت سے دیکھنا پسند کرتی ہوں۔اب ریحام خان نے سارہ خان کے ان خیالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سارہ خان شاید بھول گئی ہیں کہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سارہ خان جیسی کئی اداکارائیں آج آزادی کے ساتھ کام کرتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ  ان کے حق میں آواز اُٹھاتے تھے اس لیے اگر کوئی فیمنزم پر یقین نہیں بھی رکھتا تو بھی اسے اینٹی فیمینزم مؤقف نہیں اختیار کرنا چاہیے۔ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ اقتدار پر موجود لوگوں کو ایسے لوگوں کے لیے بات کرنی چاہیے جو مراعات یافتہ نہیں ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter