ابوظہبی (03فروری 2024)شارجہ واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 18 ویں میچ میں ٹیبل میں سرفہرست ایم آئی ایمریٹس نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ مقابلہ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوا۔ایمریٹس نے اپنی بالنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنرز وقار سلام خیل (18 رنز دیکر 3 وکٹ) اور عقیل حسین (20 رنز دیکر 2 وکٹ)کی مدد سے واریئرز کو 129 رنز پر روک دیا۔انہوں نے وارئیرز کے بلے بازوں کے گرد جال بن کر انہیں رنز بنانے سے روک دیا تھا جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جانسن چارلس نے 31 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ولیمز نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز بنائے۔اس کے بعد ایم آئی ایمریٹس نے بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 11.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان اور ایم آئی ایمریٹس کے اوپنر محمد وسیم نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے پہلے اوور میں کرس ووکس کو لگاتار دو چوکے لگائے اور پھر مارک واٹ کو تین چھکے اور دو چوکے مارے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے وسیم کو 37 رنز پر ولیمز کے ہاتھوں آوٹ کیا۔ 13 گیندوں پر ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان نکولس پورن (24) اور آندرے فلیچر (22) نے ٹیم کو آسانی سے ہدف تک پہنچایا اس وقت میچ کی 53 گیندیں باقی تھیں۔
Home / News, Sports / پاکستانی اماراتی سٹار وسیم کا بلا رنز اگلنے لگا، ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے فتح دلادی
پاکستانی اماراتی سٹار وسیم کا بلا رنز اگلنے لگا، ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے فتح دلادی


Weekly E Paper

M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 |
Article
Article on Zarb-e-Azb: Pakistan’s Historic Military Operation Against Terrorism
Posted in: Article, NewsZarb-e-Azb was a landmark military operation launched by the Pakistan Armed Forces on June 15, 2014, aimed at eradicating terrorism and restoring peace in the country. Conducted primarily in the North Waziristan tribal region, the operation targeted militant groups such as the Tehrik-i-Taliban Pakistan (TTP), Al-Qaeda, and the Islamic Movement of Uzbekistan (IMU), which had […]
Read Moresports
ارشد ندیم میاں چنوں پہنچتے ہی سب سے پہلے کہاں گئے؟
Posted in: News, Sportsایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔ارشد ندیم کی والدہ کی طبیعت خراب ہے ڈرپس لگ رہی ہیں، ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گھر میں اب تک کوئی تیاریاں نہیں کی گئیں۔ ارشد ندیم میاں چنوں پہنچتے ہی اس دکان پر گئے جہاں سے […]
Read More
Post your comments