پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ترجمان کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
Post your comments