class="post-template-default single single-post postid-1222 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے وارننگ جاری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان جو کہ بالی ووڈ کے بڑے اور انتہائی مشہور اسٹار ہیں، ان کی اسی شہرت کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ اور انکے بینر تلے کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر جعل ساز افراد موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ وہ کسی طرح مشہور افراد کے نام کا فائدہ اٹھائیں۔ اسی لیے سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی نئی فلم کے حوالے سے وہ جعلی ای میلز پر توجہ نہ دیں، کمپنی کے مطابق اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔منگل کو اس حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ نہ بجرنگی بھائی جان کے اداکار اور نہ ہی پروڈکشن کمپنی اس وقت کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے اور نہ ہی کمپنی نے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کو مستقبل کی فلموں کے لیے ہائر کیا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی ای میل یا پیغام پر توجہ نہ دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی اسی ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو اس حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter