ابوظہبی :پاکستانی اماراتی کرکٹر محمد وسیم نے ایک اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم ایم آئی ایمریٹس کو ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی دلادی ۔ ایم آئی ایمریٹس نے محمد وسیم اور کوشل پریرا کی عمدہ اننگز کی مدد سے 95 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ وسیم نے جوش لٹل کو پہلے اوور میں لگاتار 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اننگز کا زبردست آغاز کیا جبکہ پریرا نے ڈیوڈ ولی کے خلاف دوسرے اوور میں بھی ایسا ہی کیا۔ دونوں نے مل کر 4.2 اوورز میں 42 رنز بنائے جس کے بعد پریرا 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وسیم کا ساتھ دینے والے کپتان نکولس پورن نے 16 گیندوں پر 5 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ وسیم 20 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یوں یہ میچ ایم آئی ایمریٹس نے 9 وکٹوں سے جیت لیا اس وقت میچ کی 71 گیندیں باقی تھیں۔ اس سے قبل ٹرینٹ بولٹ (14 دیکر 3) نے نائٹ رائیڈرز کی بیٹنگ کا صفایا کر دیا جس میں ان کے ساتھ عقیل حسین نے تعاون کیا اور 21 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ نائٹ رائیڈرز کے تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل نے گرتی وکٹوں کے درمیان تھوڑی بہت مزاحمت کی 25 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ محمد روہید خان نے نائٹ رائیڈرز کی اننگز کا خاتمہ تیز کرتے ہوئے 25 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز 14.1 اوور میں 95 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیاس فتح کے بعد ایم آئی ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی ہے۔ ٹرینڈ بولڈ کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Home / News, Sports / پاکستانی اماراتی سٹار وسیم پھر چھاگئے، ایمریٹس نے ابوظہبی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستانی اماراتی سٹار وسیم پھر چھاگئے، ایمریٹس نے ابوظہبی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments