مشہور بھارتی اداکارہ بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں، انہیں ماتھے پر گہرا زخمی آیا اور 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ ایک پاپارازی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر کے مطابق اداکارہ کے ماتھے پر گہرا زخم آیا ہے۔ ایک تصویر میں بھاگیاشری کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ڈاکٹر ان کے زخم کا علاج کر رہا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ زخم پر پٹی باندھنے کے باوجود مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔اداکارہ کو بائیں جانب آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا ہے، اداکارہ نے تاحال اپنی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ شیئر نہیں کی۔مداحوں نے بھاگیاشری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’جلد ٹھیک ہو جائیں، نیک تمنائیں!‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’اوہ خدایا۔۔۔ بھاگیاشری جی جلد صحت یاب ہو جائیں!‘ایک اور تبصرے میں لکھا، ’وہ اب بھی مسکرا رہی ہیں، یہی اصل حوصلہ ہے۔ جلدی ٹھیک ہو جائیے!‘بھاگیاشری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔ بعد میں انہوں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے ایک دہائی تک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی۔ حال ہی میں وہ کامیڈی ڈرامہ سیریز ’لائف ہل گئی‘ میں کیمیو کردار میں نظر آئیں۔
بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی، ماتھے پر 13 ٹانکے لگے

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments