class="post-template-default single single-post postid-10671 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نمازِ مغرب میں بھی شرکت

سیاست کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف تامل اداکار تھلاپتی وجے نے افطار کا اہتمام کیا اور بعدازاں نمازِ مغرب میں بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کی جانب سے گزشتہ روز افطار پارٹی دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تھلاپتی وجے روایتی سفید لباس اور سر پر ٹوپی پہن کر دعوتِ افطار میں شریک ہوئے، افطار سے قبل تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، جس میں اداکار نے بھی حصہ لیا۔عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار دعوتِ افطار میں ناصرف موجود رہے بلکہ انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا اور بعد ازاں باجماعت نماز مغرب بھی ادا کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔خیال رہےکہ تھلاپتی وجے کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کے لیے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا، تاہم اب انہوں نے سیاست کی خاطر فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے، اس وقت وہ صرف اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter