حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔ڈی ایچ کیو اسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں۔
Post your comments