آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 19 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن میک سوئینی 10 اور عثمان خواجہ نے 9 رنز بنائے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔بھارت کی طرف سے نتین کمار ریڈی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولینڈ 3 اور مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے تھے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا اسکور نہیں بنا سکے اور پوری ٹیم 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
Post your comments