class="post-template-default single single-post postid-3628 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی ماڈلز بین الاقوامی ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں: ماریہ بی کا انکشاف

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ماڈلز بین الاقوامی ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستانی ماڈلز کے معاوضے کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ماڈلز ہماری پاکستانی ماڈلز کے مقابلے میں کم معاوضہ لیتی ہیں کیونکہ اس شعبے میں کام کرناپاکستانی ماڈلز کے لیے مشکل ہے۔ماریہ بی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس شعبے میں کام کرنے کی اجازت سب لڑکیوں کو ملتی بھی نہیں ہے، اس لیے جو تھوڑی بہت ماڈلز ہیں وہ پھر  بہت زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم بین الاقوامی ماڈلز کی بات کریں تو ان کی تعداد زیادہ ہے اور وہ ایک دن کے حساب سے پیسے چارج کرتی ہیں۔ماریہ بی نے مزید بتایا کہ ہم بین الاقوامی ماڈلز کو ایک دن میں پہننے کے لیے سو کپڑے بھی دے دیں تو وہ روزانہ کے تقریباً پانچ سو ڈالرز چارج کرتی ہیں جو کہ اتنی بڑی رقم نہیں ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter