سعودی عرب نے لازمی حفاظتی ویکسینیشن مکمل نہ کرانے والے 150 مقامی عازمینِ حج کے پرمٹ منسوخ کردیے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مقامی عازمین میں ویکسینیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے مہمانوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے تاکہ زائرین صحت مند حالت میں اپنی دینی رسومات ادا کر سکیں۔سعودی وزارت صحت نے متعدی بیماریوں سے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مقدس مقامات پر صحت کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے پہلے ہی ویکسی نیشن کے حوالے سے تنبیہ جاری کردی تھی۔رواں ماہ سعودی وزارت نے عازمینِ حج پر زور دیا تھا کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیشن ضرور لگوائیں بصورت دیگر ان کے حج پرمٹ یا حج ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔
ویکسینیشن مکمل نہ کرانے والے 150 سعودی عازمینِ حج کے پرمٹ منسوخ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments