دبئی :پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں دو مقابلے ہوئے۔ دن کا پہلا میچ راجستھان کنگز اور کینڈی سمپ آرمی جبکہ دوسرا میچ دبئی جائنٹس اور دہلی ڈیولز کے درمیان ہوا۔ پہلے میچ میں راجستھان کنگز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینڈی سمپ آرمی کو شکست دی۔ راجستھان کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کنگز کے بلے بازی کی قیادت تجربہ کار بلے باز رابن اتھپا نے کی جنہوں نے صرف 30 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو حیران کردیا، جس میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔چیلنجنگ ہدف کے تعاقب میں کینڈی سمپ آرمی کی بیٹنگ لائن اپ کو راجستھان کنگز کے نپے تلے بولنگ اٹیک کے خلاف رفتار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کیون اوبرائن اور عرفان پٹھان کی شاندار کارکردگی کے باوجود سمپ آرمی مقررہ 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی۔دن کے دوسرے میچ میں دبئی جائنٹس نے دہلی ڈیولز کے خلاف جیت کے ساتھ واپسی کی۔ اپنے پہلے میچ میں دبئی جائنٹس نے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تھیسارا پریرا کی قیادت والی ٹیم نے کپتان ہربھجن سنگھ کی غیر موجودگی میں اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیلم فرگوسن نے 36 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے جس کی بدولت دہلی جائنٹس نے مقررہ 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔جوابی بیٹنگ میں دبئی جائنٹس نے سلیمان میر کو صفر پر کھودیا ۔ تاہم اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ شان مارش (30 گیندوں پر 44) اور گرکیرت سنگھ مان (24 گیندوں پر 45) دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دبئی جائنٹس کے لئے یہ ہدف تک پہنچنانسبتاً آسان تھا کیونکہ سوربھ تیواری اور کپتان تھیسارا پریرا نے ملکر انہیں فائنل لائن تک پہنچنے میں مدد کی۔
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں راجستھان کنگز اور دبئی جائنٹس کی کامیابی

Related Articles

Weekly E Paper

M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 |
Article
“Is long-term normalization between Pakistan and India an unreachable prospect?
Posted in: Article, News“Hostility needs no agreement, but friendship demands mutual consent—something India and Pakistan have repeatedly failed to establish over the past several decades.” “Pakistan and India remain locked in an uneasy calm. Diplomatic relations are tense, political leaders remain disconnected, and public engagement is minimal. Although peace holds for now, there is little urgency on either […]
Read Moresports
فلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا
Posted in: News, Sportsیورپی چیمپئن ترک کنگ فو فائٹر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔ ترکی کے عالمی شہرت یافتہ کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا یورپی گولڈ میڈل دریا برد کردیا، ان کے اس […]
Read More
Post your comments