لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا تاحال ایئر پورٹ پر ہی موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ڈیانا کو لاہور پولیس کے 3 افسران آذربائیجان چھوڑنے جائیں گے۔
گزشتہ روز ڈیانا جہاز میں بیٹھنے کے بعد نیچے اتر آئی تھی اور واپس اپنے ملک جانے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی خاتون کو نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔



