صوبے میں کوئی بزنس کرنا چاہتا ہے، نہیں پوچھوں گی سرمایہ کہاں سے آیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈالا کلچراور قبضہ مافیا کا پنجاب سے خاتمہ کر دیا، مجھ پرایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی۔ رشوت لینے والے اب محکموں سے فارغ ہونگے۔صوبے میں کوئی بزنس کرنا چاہتا ہے،نہیں پوچھوں گی سرمایہ کہاں سے آیا۔ میرا دل نہیں چاہتا کہ کسی کا کاروبار بند کروں،لیکن معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ پنجاب کو ڈیجیٹل دور میں شامل کرانے کے لئے اختراعی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔پیوٹ میں حکومتی سرمایہ کاری تقریبا 1,089 ارب ، پرائیویٹ سیکٹر سے 906 ارب آئینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں