اینویڈیا اسکینڈل، ایلس ہوانگ کے چینی جاسوس ادارے سے رابطوں کا انکشاف

این ویڈیا اسکینڈل، ایلس ہوانگ کے چینی جاسوس ادارے سے رابطوں کا انکشاف ،امریکی انٹیلی جنس نے ایلس ہوانگ کے رابطوںکاسراغ لگایا، چینی وزارتِ ریاستی سلامتی کے اہلکار سے ڈیڑھ سال تک رابطہ رہا،یہ عرصہ جینسن ہوانگ سے تعلقات کے زمانے سے بھی ملتا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے این ویڈیا سربراہ مبینہ انٹیلی جنس آپریشن کا ہدف تھے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے واقف متعدد افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ سے مبینہ خفیہ تعلقات رکھنے والی چینی خاتون ایلس ہوانگ ایک سال سے زیادہ عرصے تک چین کے اعلیٰ ترین خفیہ ادارے وزارتِ ریاستی سلامتی کے ایک اہلکار سے رابطے میں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں