بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں فلم انڈسٹری کے ایک صف اول کے اداکار نے تنہائی میں ملنے کو کہا تھا۔
2000 کی فلم فضا میں غیر معروف سا کردار ادا کرنے والی 47 سالہ ایشا نے ایک انٹرویو کے دوران ڈبڈبائی آنکھوں کے ساتھ مزید بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ صرف 18 برس کی تھیں۔ انھوں نے کہا ایک اداکار کے سیکریٹری نے مجھ سے کہا اگر آپکو کام حاصل کرنا ہے تو آپکو اداکاروں کے ساتھ دوستانہ انداز اپنانا ہوگا۔ایشا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں آپ کیا کرسکتے ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا بلکہ اسکا فیصلہ ہیرو اور اداکار کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میرے زمانے کی بہت ساری اداکاراؤں نے انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ ایشا نے فلم فضا کے علاوہ ڈرنا منع ہے، پنجر، ایل او سی کارگل، کرشنا کاٹیج اور ڈان میں کام کیا۔ اسکے علاوہ انھوں نے اسپشل ڈانس نمبر جیسے عشق سمندر (کانتے) اور خلاص (فلم کمپنی) کا حصہ بھی رہی ہیں۔
Post your comments