قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سید نوید قمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپی یونین کی تازہ ترین رپورٹ میں اٹھائے گئے تحفظات کے پیش نظر پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کا اگلا مرحلہ مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے، تاہم وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ پوزیشن 2028ء کی عبوری مدت تک محفوظ ہے اور موجودہ جی ایس پی پلس کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے مرحلے کے لیے درخواست دی جائے گی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فکسڈ ٹیکس اسکیم کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس کے تحت ملک بھر کے تقریباً 37 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اعتراف کیا کہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت دکانداروں کی رجسٹریشن کا ردعمل حکومت کی توقعات کے مطابق نہیں رہا۔
جی ایس پی پلس، یورپی یونین کے تحفظات، پاکستان کی پوزیشن خطرے میں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




