بالی ووڈ کے مشہور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں سینے میں شدید درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا۔
نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے۔
بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔
نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکار کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ہم نے نانا پاٹیکر کی جان بچانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر دیا لیکن ان کی حالت میں بہتری نہ آ سکی جس کے بعد انہیں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق اداکار کی موت کے معاملے میں میڈیکو لیگل کیس بھی درج کر لیا گیا ہے اور اب پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
نانا پاٹیکر کی موت کے حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے گوا روانہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
وشواناتھ پاٹیکر کے نام سے یکم جنوری 1951ء کو پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلم ’گامن‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔
انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نانا پاٹیکر کو اپنے فلمی کیریئر میں 3 نیشنل فلم ایوارڈز اور متعدد دیگر اعزازات ملے، جبکہ 2013ء میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے اچانک انتقال کے بعد ان کے آخری فلمی منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عَلیٰ الصبح معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے مداحوں اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فلم ’ویلکم‘ کے اداکار نانا پاٹیکر آخری وقت تک شوبز میں سرگرم تھے، انہوں نے حال ہی میں ساجد نادید والا کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ میں اداکاری کی، جس میں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار نبھایا۔
قبل نانا پاٹیکر اپنی آخری فلم شکتی شالنی کی شوٹنگ بھی مکمل کر چکے، جس میں ان کے ساتھ 23 سالہ اداکارہ انیت پڈا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
ان کے انتقال کے بعد آنے والی اس فلم کے سیٹ کی لی گئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ہارر ڈرامہ فلم میں وینیت کمار سنگھ، وشال جیتھوا اور سیما بسواس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، شکتی شالنی 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
نانا پاٹیکر کے کیریئر پر ایک نظر
یکم جنوری 1951ء کو مہاراشٹرا میں وشواناتھ پاٹیکر کے نام سے پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر اپنی پُراثر اور حقیقت سے قریب اداکاری کے باعث جانے اور پسند کیے جاتے تھے۔
ہندی اور مراٹھی سنیما پر محیط کئی دہائیوں کے اپنے کیریئر میں نانا پاٹیکر نے ایسے کردار نبھائے جو برسوں تک ناظرین کے ذہنوں میں زندہ رہیں گے۔
ان کا اندازِ مکالمہ منفرد اور پُرجوش تھا، ان کے لب و لہجے اور انداز کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ نانا پاٹیکر کی نقل اتارنے میں کامیابی حاصل کرنا خود فنِ نقالی کے ماہرین کے لیے ایک قابلِ ذکر کامیابی سمجھا جاتا تھا۔
نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلم گامن سے ہندی سنیما میں قدم رکھا، سلام بمبئی اور پرندہ ان کے کیریئر میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے ترنگا، کرانتی ویر، خاموشی: دی میوزیکل، یشونت، اب تک چھپن، اپہارَن اور راج نیتی سمیت متعدد فلموں میں یادگار اور کامیاب اداکاری کی۔
نانا پاٹیکر نے مراٹھی سنیما اور تھیٹر میں بھی مسلسل کام جاری رکھا، انہوں نے 1991ء میں ریلیز ہونے والی پراہار: دی فائنل اٹیک سے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
سنگین اور جارحانہ نوعیت کے کرداروں میں نانا پاٹیکر کو دیکھنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے فلم ’ویلکم‘میں اُدے شیٹی کا یادگار کردار ادا کیا، ان کا یہ کردار سوشل میڈیا صارفین کے لیے میمز کا مقبول موضوع بن گیا۔
نانا پاٹیکر کو سنیما اور فنونِ لطیفہ کے لیے خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں بھارت کے اعلیٰ شہری اعزازات میں شامل پدم شری سے نوازا گیا، وہ 3 نیشل فلم ایوارڈز سمیت متعدد دیگر باوقار اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔
نانا پاٹیکر مختلف سماجی سرگرمیوں، بالخصوص کسانوں کی معاونت کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔



